امریتا سنگھ بھی کبھی بالی ووڈ کی ایک ممتاز اداکارہ تھیں

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ امریتا سنگھ کو بھلے ہی آج کی نسل سیف علی کی پہلی کے بیوی کی شکل میں جانتی ہولیکن وہ کبھی ایک ممتاز اداکارہ رہی ہیں۔ 9فروری 1958کو ایک سکھ گھرانے میں پیدا ہوئیں امریتا سنگھ بالی ووڈ کی بڑی اداکاراؤں میں گنتی ہوتی تھی۔ ان کے والد کا نام سردار سوندر سنگھ اور والدہ کا نام رخسانہ سلطان تھا۔
امریتا کو ہندی انگریزی اور پنجابی زبان بہت اچھی طرح سے آتی تھی۔ اداکارہ امریتا نے سیف علی خان سے شادی کی تھی۔ بعد میں دو بچے ہونے کے بعد سیف اور امریتا میں طلاق ہو گئی تھی۔ ان کی محبت کی کہانی کافی الگ رہی ہے سیف اور امریتا کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی۔ جب امریتا بولی ووڈ میں اول نمبر کی اداکارہ ہوا کرتی تھیں۔ جب کی سیف علی خان فلمی دنیا میں اپنے کیریر بنانے کے لئے جدو جہد کر رہے تھے، تبھی امریتا 33سالہ امریتا اور 21سال کے سیف علی ایک دوسرے کو محبت کرنے لگے۔
سیف اور امریتا پہلی بار راہل راؤلی کی فلم کے سیٹ پر ملے۔ اس فلم میں سیف علی خان اور کاجول لیڈ رول میں تھے۔ امریتا کو دیکھتے ہی سیف ان کے دیوانے ہو گئے ۔ وہی امریتا بھی پہلی ڈیٹ پر ان سے اتنی متاثر ہوئیں کہ پہلی ہی ڈیٹ پر وہ سیف علی خان کو بوسہ کر بیٹھی ۔ سیف علی نے بھی امریتا کو دیا۔ اس کے بعد یہ رشتہ کافی تیزی سے آگے بڑھنے لگا۔
ایک دن ان کے شادی کے فیصلے نے سب کو حیران کر دیا۔ اس کے بعد اکتوبر 1991میں سیف اور امریتا نے شادی کر لی۔ بعد میں امریتا سنگھ اور سیف کو دو بچے پیدا ہوئے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ۔ سب کو کچھ ٹھیک ٹھاک چال رہا تھا کہ اچانکہ رشتہ میں کڑواہٹ آنے لگی اور سیف کو بے حد محبت کرنے والی امرتیا کو بڑا جھٹکا لگا جب سیف علی ایک ا اطالوی ماڈل کے دیوانے ہو گئے۔ جس کے بعد سال 2004میں امریتا اور سیف علی خان کی طلاق ہو گئی۔
امریتا نے اپنے بالی ووڈ کیریر کی شروعات 1983میں فلم ’ بےتاب‘ سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے ’ مرد‘ سوریاونسی‘اکیلا، سپنا، آگ کا دریا وغیرہ میں کام کیا۔ اس کے علاوہ حال کے سالوں میں وہ ’ کل کی آواز‘ 2اسٹیٹ، دس کہانیاں، 13مارچ1931شہید جیسی فلموں کا بھی حصہ بنیں۔

Title: amrita singh birthday lesser known facts and love story with saif ali khan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )