رنور سنگھ اور دیپکا ڈسٹینشن ویڈنگ کا منصوبہ بنا رہے ہیں

نئی دہلی: رنویر سنگھ اور دیپکا پدکون نے کبھی یہ تسلیم نہیں کیا وہ ایک دوسرے کو چاہتے ہیں ۔ وہ ہمیشہ اپنے آپ کو دوست ہی بتاتے آئیں ہیں اور ایک دوسرے کودوست ہی مانتے ہیں۔
حالانکہ ان کی حرکتیں سب کچھ بیان کرتی ہیں ہیں۔ جس طرح وہ ایک دوسرے سے ملتے ہیں ، تعطیلات گذارتے ہیں ساتھ میں رہتے ہیں ، اس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں ہے کہ بات صرف دوستی کی ہی نہیں بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ اس جوڑے کے بارے میں تازہ خبر یہ ہے کہ دونوں شادی کرنے جا رہے ہیں ۔
در اصل پدما وت فلم کے سپر ہٹ ہوتے ہی دیپیکا نے ’خلجی‘سے شادی کرنے کا سرپرزئز دیا۔خفیہ ذرائع کے مطابق دیپکا اور رنویر کے گھر والے چاہتے ہیں کہ اب دونوں کو شادی کر لینی چاہئے ۔
وہ اس بات کے لئے مان گئے ہیں اور اسی سال شادی کر سکتے ہیں !رنویر اور دیپکا ڈسٹنیشن ویڈنگ کریں گے۔ وہ ایسی جگہ کاانتخاب چاہتے ہیں جہاں پر سمندر ہو کیونکہ یہ دونوں کو پسند ہے۔
شادی میں صرف خاص لوگوں کو ہی مدعو کیا جائے گا۔ شادی کے بعد ممبئی اور بنگلور میں ویڈنگ ریشپسن ہو گا۔کیونکہ دیپکا پدکون بنگلور سے ہیں۔ فی الحال شادی کے حوالے سے تمام معاملات طے کیے جارہے ہیں اور اس بات کا خیال رکھا جا رہا ہے کہ شادی کی تاریخ ایسی ہو جب دونوں فرصت میںہوں۔
بتا دیں کہ پچھلے دنوں یہ بات میڈیا میں آئی تھی کہ دونوں نے شادی کر لی ہے۔ حالانکہ رنور اور دیپکا نے نا تو اس خبر سے انکار کیا اور نہ ہی اس پر مہر لگائی ۔

Title: deepika padukone and ranveer singh planning a destination wedding | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )