سال2017 میں ٹوئٹرپر شاہ رخ خان اور ان کی فلم ’ رئیس‘ سب سے زیادہ مقبول

نئی دہلی: ایسا کہنا غلط نہیں ہوگا کہبالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ڈیبیو بالی وڈ فلم ’رئیس‘ نے سال2017میں شائقین کی خوب توجہ سمیٹی۔
اور اگر اس سال ٹوئٹر راؤنڈ اپ پر نظر ڈالی جائے تو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سب سے زیادہ بات اس فلم کے بارے میں ہی کی گئی۔ فلم ’رئیس‘ نے صرف ہندوستان میں ہی نہیں پاکستان میں بھی لوگوں کی توجہ حاصل کی فلم میں ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی اہلیہ کا کردار ادا کیا۔ رئیس کے بعد ٹوئٹر پر دوسرے نمبر پر سلمان خان کی فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘ اور ’ٹیوب لائٹ‘ کا تذکرہ کیا گیا۔
دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی فلم ’پدماوتی‘ بھی ٹوئٹر پر زیر بحث رہی، اس فہرست میں رتک روشن کی ’ قابل‘ اور اکشے کمار کی ’ ٹوائلٹ ‘وغیرہ رہی ۔
ٹوئٹر کی سالانہ فہرست میں بھی شاہ رخ خان سب سے زیادہ مقبول ترین اور زیر بحث اداکار ہیں،جن کے بارے میں سب سے زیادہ ٹوئٹر پر بحث وگفتگو کی گئی، وہیں اداکاراؤں میں دیپیکا پدکون سب سے زیادہ مقبول ہیں۔

Title: shah rukh khans raees becomes most talked about film on twitter | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )