وراٹ کوہلی اور انوشکا کی 12دسمبر کو اٹلی میں شادی

نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔ کچھ خبروں کے مطابق وراٹ کوہلی اور انوشکا اسی سال12دسمبر کو اٹلی میں شادی کر سکتے ہیں۔
تاہم ان کی شادی کی تاریخ حتمی نہیں کہی جا سکتی کیونکہ ان کے لیے شادی کی چار تاریخیں 9,10,11اور12دسمبر ہے۔ اب ان میں سے کسی بھی تاریخ کو یہ دونوں ازدواجی بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔
قابل غور ہے کہ کوہلی کو سری لنکا کے خلاف ہونے والی ون ڈے اور اس کے بعد ٹی20-میچز کی سریزشروع ہونے سے پہلے ہی رخصت دے دی گئی۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ہندوستان کا فاسٹ بولر ظہیر خان اور اداکارہ ساگریکا گھاٹگے کی شادی میں اگرچہ کئی معروف شخصیات نے شرکت کی تھی لیکن وراٹ اور انوشکا کی جوڑی ہی سب کی توجہ کا مرکز تھی۔ ان دونوں نے زبردست رقص بھی کیا تھا۔

Title: virat kohli and anushka sharma to get married in italy next week sources | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )