ششی کپور کے آخری رسوم میں امیتابھ ، چاروں خان اور سنجے دت سمیت تمام بالی ووڈ ستاروں کی شرکت

ممبئی: ممتاز بالی ووڈ اداکار ششی کپور کے، جن کا پیرکے روز انتقال ہو گیا، آخری رسوم منگل کو یہاں شانتا کروز ہندو شمشان گھاٹ میں ادا کر دیے گئے۔ان کا جسد خاکی کو ترنگے میں لپیٹ کر لایا گیا اور انہیں تین بندوقوں کی سلامی دی گئی۔
اس موقع پر بالی ووڈ کی معروف شخصیات جن میں امیتابھ بچن، سلیم خان، شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان، سیف علی خان ،انل کپور، رشی کپور، رندھیر کپور، سنجے دت، رنبیر کپور، نصیر الدین شاہ، نواز الدین صدیقی، سپریا پاٹھک، شکتی کپور اور سریش اوبرائے شامل تھے، شمشان گھاٹ پر موجود تھیں۔
یہ تمام بالی ووڈ ستارے شدید بارش کے باوجود شمشان گھاٹ تک پہنچے اور ان کے آخری رسوم ادائیگی تک وہیں رہے۔

Title: shashi kapoor last rites bollywood bids adieu to the legend | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )