ششی کپور کی فلم ستیم شوم سندرم پر بھی پدماوتی جیسا ہنگامہ مچا تھا

ممبئی: گذشتہ روز انتقال کر جانے والے آنجہانی معروف فلم اداکار ششی کپور کی بھی ایک فلم پر ہنگامہ مچ چکا ہے اور اس پر بھی پدماوتی فلم کی طرح پابندی لگانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔اس فلم میں ششی کپور نے ہندی فلموں میں پہلی بار بوسہ لینے کا سین دیا تھا۔
یہ فلم ستیم شوم سندرم تھی۔ ا ان کے بھائی راج کپور نے س فلم کی ہدایت کاری کی تھی۔ اور اس میں ششی کپور اور زینت امان کے درمیان بوسہ بازی کا سین پیش کیا گیا تھا جو ہندی فلموں میں پہلا ایسا منظر تھا جس پر زبردست ہنگامہ مچایا گیا تھا۔
اور ہر طرف سے اس فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیاجانے لگا تھا۔ یوں تو ششی کپور اس فلم سے پہلے بھی بوسہ بازی کے سین دے چکے تھے ۔لیکن وہ بالی ووڈ کی فلمیں نہیں تھیں۔
1972میں بنی انگریزی فلم سدھارتھ میں ادکارہ سمی گریوال اور1967میں ریلیز ہوئی اے میٹر آف انسینٹ فلم میں ہالی ووڈ ادکارہ ہیلی ملز کے ساتھ بوسہ بازی کا سین کیا تھا۔

Title: shashi kapoor did only one kissing scene in hindi films | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )