معروف اداکار ششی کپور انتقال کر گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے اپنے دور کے معروف اداکار اور پرتھوی راج کپور کے سب سے چھوٹے بیٹے ششی کپور کا79سال کی عمر میں انتقال ہو گیا۔ ششی کپور راج کپور اور شمی کپور کے سب سے چھوٹے بھائی تھے۔
وہ کافی طویل عرصہ سے بیمار تھے۔ ششی کپور کا اصلی نام بلبیر راج کپور تھا۔ انہون نے چائلڈایکٹر کے طور پر اپنے بھائی راج کپورکی فلم آوارا اور آگ میںاداکاری کی تھی۔
سال2011میں ان کو حکومت ہند نے پدم بھوشن ایوارڈ سے سرفراز کیا تھا۔2015میں انکو داد صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔

Title: veteran actor shashi kapoor breathes his last at 79 | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )