کون بنے گا کروڑ پتی کی ہاٹ سیٹ پر یوراج سنگھ پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

نئی دہلی: ابھینندن ابہار کے عنوان سے کون بنے گا کروڑ پتی سیزن9کا گرینڈ فنالے اسوقت یادگا ر قسط بن گیا جب معروف انٹرنیشنل کرکٹر یوراج سنگھ اور ادکارہ ودیا بالن ہاٹ سیٹ پر مہمان بن کر بیٹھے۔یوراج سنگھ کینسر سے جنگ اور کرکٹ سے اپنے لگاؤ اور کرکٹ کے کھیل میں آنے کا ذکر کرتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔
گفتگو کے دوران یوراج نے کہاکہ بچپن میں انہیںکرکٹ کھیلنے سے نفرت تھی لیکن محض اپنے والد کے خواب کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے کرکٹ کی کوچنگ کلاسیں لینا شروع کیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ یوراج سنگھ کے والد یوگ راج سنگھ فاسٹ بولر تھے اور کپل دیو کے بعد ملک کے دوسرے تیز ترین بولر سمجھے جاتے تھے ۔
لیکن ان کا کرکٹ کیریر صرف ایک ٹیسٹ میچ اور 6ون ڈے میچز پر ہی محیط رہا۔ اور وہ اپنی اس ناکامی کا داغ دھونے کے لیے بیٹے کو ایک کامیاب کرکٹر دیکھنا چاہتے تھے اور اس میں انہیں کامیابی مل گئی۔
یوراج اور ودیا نے ، جو ’یو وی کین“ نام کی ایک این جی او کے لیے، جو کینسر کے حوالے سے لوگوںمیں بیداری لا رہی ہے، فنڈ جمع کرنے کے لیے تشہیر کر رہے ہیں کے بی سی میں آئے تھے۔ انہوںنے وہاں25لاکھ روپے کی جو رقم جیتی اسے انہوں نے اسی این جی او کو ہدیہ کر دی۔

Title: kaun banega crorepati 9 yuvraj singh breaks down while recounting his journey | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )