میرے والد شتروگھن سنہا کو میری فلم اتفاق بہت پسند آئی: سوناکشی

ممبئی: بالی ووڈ کی دبنگ اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ ان کے والد شترو گھن سنہا کو ان کی فلم اتفاق بے حد پسند آئی ہے۔ سدھارتھ ملہوترا اور اکشے کھنا کی فلم اتفاق حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے۔
سوناکشی کے والد جو اپنے دور کے معروف ادکار رہ چکے ہیں فلم کی پر اسرار کہانی سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اور اکشے کھنہ نے جس طرح پولس کا کردار ادا کیا اسے دیکھ کر وہ اتنے متاثرہوئے کہ خود بھی پولس کا کردار نبھانے والے کردار ادا کرنے کی تمنا کر رہےہیں۔
سوناکشی نے بتایا کہ ان کے والد کو یہ فلم بہت پسند آئی اور انہوں نے دو بار اسے دیکھا۔سوناکشی نے مزید کہا کہ ایک طویل عرصہ سے انہوں نے اپنی اداکاری سے اپنے والد کو متاثر ہوتے ہوئے نہیں دیکھا تھا۔انہیں اکیرا اور لٹیرا میں میرا کام پسند آیا تھا یا پھر اب آیا ہے۔

Title: sonakshi sinha reveals shatrughan sinhas reaction to ittefaq | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )