کپل شرما کے کامیڈی شو میں سدھو کی شرکت کا مقدمہ داخل دفتر

چنڈی گڑھ:(یو این آئی)سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے پنجاب میں کابینہ وزیر کے عہدے پر فائز رہتے ہوئے کپل شرما کے کامیڈی شو میں شرکت کے خلاف مفاد عامہ میں دائر کی گئی عرضی کو ہریانہ ہائی کورٹ نے فضول اور لاحاصل قرار دیتے ہوئے مقدمہ داخل دفتر کردیا ۔ وکیل ایچ سی اروڑہ کی عرضی پر منگل کے روز سماعت کے دوران مدعا علیہ کے وکیل نے عدالت میں دلیل دی کہ چونکہ مذکورہ شو بند ہوچکا ہے اس لیے یہ عرضی کسی مصرف کی نہیں ہے اور وہ عدالت سے استدعا کرتے ہیں کہ اس مقدمہ کو داخل دفتر کر دیا جائے۔
اس پر جسٹس اے کے متل اور جسٹس امت روال کی بنچ نے کہا کہ عرضی پر مزیدسماعت کی اب کوئی بنیاد نہیں رہ گئی ہے۔ لہٰذا مقدمہ داخل دفتر کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ مسٹر اروڑہ نے وزیرکے عہدہ پر رہتے ہوئے مسٹر سدھو کے کامیڈی شو میں شرکت کرنے اور دوسرے وسائل سے فائدہ اٹھانے کو نامناسب قرار دیتے ہوئے عدالت سے اس پر روک لگانے یا پھر ان سے عہدہ سے استعفیٰ دینے کے احکامات جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔

Title: high court disposes of pil challenging navjot singh sidhus participation in comedy show | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )