انوپم کھیر فلم اینڈ ٹلی ویژن انسٹیٹیوٹ آف انڈیا کے نئے چیرمین مقرر

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار اور بی جے پی ممبر پارلیمنٹ کیرون کھیر کے شوہر نامدار انوپم کھیر کو فلم اینڈ ٹیلی ویژن انسٹیٹیوٹ (ایف ٹی آئی آئی)کا نیا سربراہ مقرر کر دیا گیا۔
ان کا تقرر ایف ٹی آئی آئی کے متنازعہ چیرمین گجندر چوہان کی جگہ عمل مین آیا ہے۔ چوہاں کی میعاد مارچ میں ختم ہو گئی تھی۔انہیں 9جون 2015کو چیرمین بنایا گیا تھا۔
اس وقت ایف ٹی ٹی آئی کے بیشتر طلبا نے چوہان کے تقرر کے خلاف یہ کہتے ہوئے احتجاج کیا تھا کہ وہ اس عہدے کے اہل نہیں ہیں۔کھیر وزیر اعظم نریندر مودی کے زبردست حامی ہیں ۔ وہ ایک ایکٹنگ انسٹی ٹیوٹ ”انوپم کھیر ایکٹر پریپئیرس کے بھی چیرمین ہیں۔

Title: anupam kher appointed ftii chairma | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )