معروف اداکارہ مہما چودھری کی 44 ویں سالگرہ

ممبئی: (یو این آئی) بالی وڈ کی مشہور اداکارہ مہما چودھری آج 44 برس کی ہوگئیں۔ 13 ستمبر 1973 کو مغربی بنگال کے دارجلنگ میں پیدا ہونے والی مہما چودھری کا حقیقی نام رتو چودھری ہے۔ انہوں نے اپنا کیرئیر اشتہاری فلموں سے شروع کیا تھا۔بطور اداکارہ اپنے کیرئیر کا آغاز انہوں نے 1997 میں ریلیز سبھاش گھئی کی بلاک بسٹر فلم پردیس سے کیا تھا۔
اس فلم کے لئے انہیں سرفہرست ڈیبو اداکارہ کا فلم فیئرایوارڈ دیا گیا۔ سال 2000 میں ریلیز فلم دھڑکن میں اپنی بہترین اداکاری کے لئے وہ سرفہرست معاون اداکارہ کے فلم فیئر ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوئیں۔ 2006 میں شادی کرنے کے بعد انہوں نے فلموںمیں کام کرنا کم کردیا تھا۔ مہما ایک مرتبہ پھر بالی وڈ میں فلم ’ڈارک چاکلیٹ‘ کے ذریعہ کم بیک کرنے والی ہیں۔
یہ فلم شینا بورا قتل معاملے پر مبنی ہے۔ اس فلم میں وہ شیناکی ماں اندرانی مکھرجی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اپنے فلمی کیریئر میں انہوں نے تقریباً 35 فلموں میں کام کیا ہے۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں ’داغ دی فائر، کروکشیتر، دل کیا کرے، لجا، دیوانے، کھلاڑی 420، اوم جے جگدیش، دل ہے تمہارا، سوتن، شہر، سینڈوچ اور باغبان وغیرہ شامل ہیں۔

Title: birthday special mahima chaudhary turns 44 know about her life and facts entertainment news | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )