عامر خان کی فلم سیکرٹ سپراسٹار کے ”میری پیاری امی‘ ‘ نغمے کی دھوم مچی ہے

ممبئی:حال ہی میں عامر خان کی فلم سیکرٹ سپر اسٹار کا نیا نغمہ “پیاری امی” ریلیز ہوااس نغمے کے منظر عام پر آتے ہی اس نے تہلکہ مچا دیا. ناظرین کے دلوں کو جھنجھور کر رکھ دیا. پچھلے نغمے “میں کون ہوں” کی طرح ہی انسو کا کردار نبھانے والی زائرہ وسیم عرف انسو اپنی پہچان چھپاتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتی ہے۔وہ یہ کہتی ہے کے یہ نغمہ اس نے اپنی امی کو وقف کیا ہے۔
یہ نغمہ ایک ماں اور اسکے بچوں کے بیچ کے ایک اٹوٹ رشتے کی عکاسی کرتا ہے۔اس نغمے میں ماں کے پاکیزہ جذبوں کی کئی مضبوط کڑیاں ہیں۔ایک بیٹی کے خوابوں کی تکمیل کے لئے اس کی کوششوں اور قربانیوں والی اور دل کو چھو لینے والی منظر نگاری ہے۔ماں کی انھیں شفقتوں، قربانیوں کے باعث یہ مانا جاتا ہے کہ ماں کے قدموں میں ہی جنت ہے۔
ناظرین کے دلوں کو بھی یہ نغمہ چھو لیتا ہے۔لوگوں نے یہ نغمہ خوب پسند کیا ہے۔سیکرٹ سپر اسٹار عامر خان پروڈکشنس کی نویں فلم ہے جس کی بے حد کامیاب فلموں کی فہرست میں لگان، تارے زمین پر، دنگل جیسی کئی بلاک بسٹر فلمیں شامل ہیں۔سیکرٹ سپر اسٹار کے فلم ساز ہیں عامر خان ، کرن راؤ، اور بینر ہیں عامر خان پروڈکشنس، زی سٹوڈیوز اور آکاش چاولہ۔اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر ہیں ادویت چندن اور یہ فلم 19 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی ہے ۔

Title: meri pyaari ammi song from secret superstar is a tribute to all mothers | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )