فلم بریلی کی برفی میں اداکارہ کیرتی سینن نے رقص کا بہترین مظاہرہ کیا

ممبئی:(یو این آئی) بالی وڈ اداکارہ کیرتی سینن کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹائیگر شراف سے ڈانس کی ٹریننگ نہیں لی ہے۔ کیرتی سینن نے آنے اپنی آنے والی فلم ’بریلی کی برفی‘ میں رقص کے جوہر دکھائے ہیں۔ انہوں نے مائیکل جیکسن جیسا رقص بھی کیا ہے۔ ایک پروگرام کے دوران کیرتی کو مائیکل جیکسن جیسے مووس کرتے دیکھا گیا۔
اس بارے میں جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا انہوں نے ایسے مووس ٹائیگر شراف سے سیکھے ہیں؟ کیونکہ حال ہی میں ان کی رقص پر مبنی فلم منا مائیکل آ چکی ہے، جس میں وہ مائیکل کو ٹربیوٹ کرتے ہوئے نظر آئے ہیں،کیرتی سینن نے کہا ” میں نے ٹائیگر شراف کو فون نہیں کیا۔
اس فلم میں میں ایک پیشہ ور رقاصہ نہیں ہوں۔ ٹائیگر بڑے ڈانسر ہیں۔ میں نے جو کیا ہے اپنے حساب سے کیا ہے۔ اور میں نے کسی اسٹار فالو نہیں کیا۔ واضح رہے کہ فلم ’بریلی کی برفی‘ میں کیرتی کے علاوہ راج کمار راؤ اور آ?شمان کھرانہ بھی ہیں۔

Title: kriti sanon taking dancing lessons from tiger shroff | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )