بالی ووڈ کی دو معروف اداکاراؤں پاڈوکون اور انوشکا کا باکس آفس پر ٹکراؤمتوقع

ممبئی: بالی ووڈ کی ڈمپل گرل دیپیکا پاڈوکون اور انوشکا شرما کا باکس آفس پر ٹکراؤ ہونے والا ہے۔ بالی وڈ کی ٹاپ اداکاراؤں میں پاڈوکون اور انوشکا شرما کا نام سرفہرست ہے۔ دونوں کے درمیان نہ تو کوئی خاص دوستی ہے اور نہ ہی دونوں کبھی ایک دوسرے کے راستے میں آئی ہیں۔
لیکن سال 2018 میں کچھ ایسا ہونے والا ہے جو اب تک نہیں ہوا۔ باکس آفس پر دونوں آمنے سامنے ہوں گی۔ انوشکا کی فلم ”سوئی دھاگہ“ 28 ستمبر 2018 میں ریلیز ہوگی جبکہ دیپیکا پاڈوکون کی آئندہ بایوپک فلم”سپنا دیدی“ کے لئے بھی یہی ٹائم سلاٹ دیکھا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ دونوں اداکاراؤں کی خاص فلمیں ایک ہی دن ریلیز کی جائیں گی۔

Title: deepika padukone and anushka sharma to fight it out at the box office | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )