سلمان خان کی شرط مان لی گئی،ریس3- میں اداکاری کرنے تیار

ممبئی:بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے فلم’ریس۔3‘ میں اداکاری کرنا منظور کرلیا ہے۔ پروڈیوسر رمیش تورانی کی فلم ریس۔3 میں سلمان اسٹائلش ویلن کے کردار میں نظر آئیں گے۔ رمیش تورانی گزشتہ چار برسوں سے سلمان کو فلم ’ریس‘ میں کام کرنے کے لئے کوشش کر رہے تھے۔ اب ایسا لگتا ہے کہ آخر کار ان کی یہ کوشش کامیاب ہو گئی ہے اور سلمان نے اس پروجیکٹ کے لئے حامی بھر دی ہے۔
کیونکہ سلمان نے اس فلم کو کرنے کے لئے ایک شرط رکھی تھی کہ فلم کی ہدایت کاری ریمو ڈسوزا کریں گے جو سلمان کے ساتھ’ڈانسنگ ڈیڈ‘ پر کام کرنے والے تھے، لیکن اب وہ اس پروجیکٹ کو سرد خانہ میں ڈال کر’ریس -3‘ پر کام کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ریس کے پہلے دو حصوں میں عباس مستان نے ہدایت کاری کی تھی۔ دونوں ہی فلموں میںولن کا رول ہیرو کے برابر پاورفل تھا۔ فلم ریس میں اکشے کھنہ اور ریس۔2 میں جان ابراہم نے ولن کا رول کیا تھا۔ اب سلمان کو ولن کا کردار دیا گیاہے۔

Title: salman khan to work with remo dsouza in race 3 | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )