سلمان خان اور میں ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں: کبیر خان

ممبئی:بالی و وڈ کے معروف فلم ساز کبیر خان کا کہنا ہے کہ وہ اور سلمان خان ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ کبیر نے سلمان خان کے ساتھ تین فلموں میں کام کیا ہے۔ کبیر سلمان کے ساتھ’ایک تھا ٹائیگر‘،’’بجرنگی بھائی جان‘اور ’ٹیوب لائٹ‘میں کام کر چکے ہیں۔ٹیوب لائٹ سے اگرچہ باکس آفس پر زیادہ آمدن نہ ہو سکی لیکن اس سے دونوں کی آپسی تال میل اور تعلقات پر کوئی اثر نہیں پڑا۔
کبیر نے کہا کہ ہم دونوں ایک دوسرے کے کام کا احترام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں مجھ میں کچھ خاص نظر آتا ہے اور انہیں لگتا ہے کہ میں کسی بھی کردار کو اور بہتر شکل دے سکتا ہوں اور میں ان کو ایک ایسے فنکار کے طور پر دیکھتا ہوں جو کسی بھی کردار کو نہایت خاص طریقے سے ادا کر سکتے ہیں۔ ہم دونوں کے درمیان ایک دوسرے کے لئے احترام ہے۔کبیر نے کہا کہ لہذا، جب ہم دونوں ساتھ میں کام کرتے ہیں تو ہم کچھ نیا پیش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

Title: we respect each other kabir on salman khan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )