کون بنے گا کروڑ پتی شو کی میزبانی کے لیے ایشوریہ رائے اور مادھوری دیکشت میں مقابلہ

ممبئی:سپرہٹ شو ’کون بنے گا کروڑپتی (کے بی سی)‘ کی میزبانی کے بالی ووڈ کی دومشہور اداکاراؤںایشوریہ رائے اور مادھوری دیکشت کے نام کا ہر طرف چرچا ہے۔ لیکن ابھی یہ فیصلہ نہیں کیا جاسکا ہے اس شو کی میزبانی کا شرف کسے حاصل ہوگا۔ لیکن اگر کے بی سی شو منعقد کرنے والوں کے حلقہ میں جائیں تو یہ سرگوشیاں ہیں کہ معروف بزرگ بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی بہو ایشوریہ رائے اس شو کی میزبانی کر سکتی ہیں۔
ابھی تک امیتابھ بچن ’کون بنے گا کروڑپتی‘ کو ہوسٹ کرتے آئے ہیں۔ 2000 میں شروع ہونے والے کے بی سی شو کی میزبانی برسوں سے امیتابھ بچن ہی کرتے آئے ہیں لیکن اب ہوسکتا ہے کہ اس برس آپ انہیں اس شو میں نہ دیکھ سکیں۔ ایسا خیال ہے کہ اس مرتبہ اس شو کی میزبانی بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے کرسکتی ہیں ۔ کے بی سی سیزن 9 کے لئے چینل مسلسل ایشوریہ سے رابطہ بنائے ہوئے ہیں۔
تاہم ابھی تک ایشوریہ کی جانب سے کوئی رضامندی نہیں ملی ہے۔ سال 2007 میں کے بی سی کے سیزن 3 کو شاہ رخ خان نے پیش کیا تھا لیکن انہیں شائقین نے کچھ خاص پسند نہیں کیا تھا ایسے میں اب یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ کیا ایشوریہ کو لوگ امیتابھ کی جگہ دیکھنا پسند کرتے ہیں یا نہیں۔

Title: aishwarya rai madhuri dixit in contention to host kaun banega crorepati | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )