اکشے کمار نے ویراپن پر لکھی گئی ایک کی کتاب کا اجراءکیا

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ وہ صندل کے بدنام اسمگلر ویراپن پر آئی پی ایس افسر کے وجے کمار کی کتاب کا اجراءکرکے نہایت فخر محسوس کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پردہ سیمیں پر ایک پولیس افسر کے۔ وجے کمار کا، جنہوں نے صندل کے مشہور اسمگلر ویراپن کو مار تھا، کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ وجے کمار اس خصوصی ٹاسک فورس کے سربراہ تھے، جس نے 2004 میں کرناٹک اور تمل ناڈو کی سرحد پر واقع جنگلوں سے ویراپن کو تلاش کرکے اس کا خاتمہ کیا تھا۔ اکشے کمار نے ‘ویراپن-
چیجنگ دی بریگیڈ’ کتاب کے لانچ کے موقع پر انہوں نے واضح کیا کہ وہ ویراپن اور وجے کمار میں سے کس کا کردار نبھانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا، ‘ویراپن اوروجے کمار دونوں کے کردار انتہائی دلچسپ ہیں، لیکن میں وجے کمار کا کردار نبھانا چاہوں گا، کیونکہ انہوں نے ہی اس آپریشن کی مکمل منصوبہ بندی کی تھی اور ساتھ ہی انتہائی شاندار طریقے سے اس مشن کو انجام دیا تھا۔

Title: akshay kumar launches book on veerappan | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )