جیکلین نے سلمان خان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا

ممبئی: بالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سابق مس سری لنکا جیکلین فرنانڈیز دبنگ اسٹار سلمان خان کی فلم میں کام نہیں کریں گی۔ جیکلین نے سلمان خان کے ساتھ فلم’کک‘ میں کام کیا تھا جو ان کے کیریئر کے لئے اہم فلم ثابت ہوئی۔ اب خیال ہے کہ وہ سلمان خان کی فلم میں کام نہیں کریں گے جس کی وجہ یہ ہے کہ جیکلن ان دنوں اپنی دوسری فلموں میں بہت زیادہ مصروف ہیں اور تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے انہوں نے سلمان کی فلم ’جگلبندی‘ کے لئے منع کردیا ہے۔
سلمان خان، سیف علی خان کو لے کر اپنے بینر ایس کے ایف کی فلم ’جگلبندی‘ جلد شروع کرنے والے ہیں جس کے لئے انہوں نے جیکلن فرنانڈیز کو بطور اداکارہ منتخب کیا تھا لیکن اپنی مصروفیت اور تاریخیں نہ ہونے کی وجہ سے انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ ایسے میں سلمان کواب دوسری اداکارہ کے ساتھ کام کرنا پڑے گا۔

Title: jacqueline fernandez will not be a part of salman khans jugalbandi | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )