امیتابھ بچن ’امر اکبر انتھونی ‘ فلم پر کتاب کی اشاعت سے نہایت خوش

ممبئی:مشہور اداکار امیتابھ بچن اپنی سپر ہٹ فلم ”امر اکبر انتھونی“ پر کتاب شائع کیے جانے سے بے حد خوش ہیں۔ امیتابھ بچن اس بات سے بہت خوش ہیں کہ ہاورڈ یونیورسٹی پریس نے سال 1977 میں ریلیز ہوئی ان کی فلم ‘امر اکبر انتھونی’ پر کتاب شائع کی ہے۔ امیتابھ نے اس بات کی معلومات ٹوئٹر پر شیئر کی ہے اور ساتھ ہی کتاب کے پہلے صفحے کی تصویر بھی اشتراک کی۔
کتاب کاعنوان ہے- ”امر اکبر انتھونی: بالی ووڈ، بردرہوڈ اینڈ دی نیشن“۔امیتابھ نے اس تصویر کے ساتھ ایک پیغام میں لکھا، ” ہاورڈ یونیورسٹی پریس ”امر اکبر انتھونی“ایک ریسرچ پیپر ہے، جو مکمل طور اس فلم کے امتیازات وخصوصیات پر مبنی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ منموہن دیسائی کی ہدایت میں بنی فلم میں ونود کھنہ کو امر، رشی کپور کو اکبر اور امیتابھ کو انتھونی کے کردار میں دیکھا گیا تھا۔ اس فلم میں شبانہ اعظمی، نیتو سنگھ، پروین بابی، نروپا رائے اور پران نے اہم کردار نبھایا تھا۔

Title: amitabh bachchan amazing to see book on amar akbar anthony | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )