سونو نگم نے انہیں گنجا کرنے والے کو ایک مولوی کی جانب سے دس لاکھ روپے انعام کی پیش کش کے بعد سر منڈوا لیا

نئی دہلی: فجر کی اذان پر نیند ٹوٹ جانے پر اپنے ٹوئیٹ پر بڑھتے تنازعہ اور کولکاتا کے ایک مولوی کی جانب سے سونونگم کو گنجا کرنے والے کو دس لاکھ روپے کی انعام کی پیش کش کے بعد سونونگم نے اس وقت سب کو ششدر کر دیا جب انہوں نے اس عالم کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اپنے سر کے بال منڈوالیے۔
واضح رہے کہ مغربی بنگال اقلیتی متحدہ کاؤنسل کے نائب صدر سید شاہ عاطف علی القادری نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی سونون نگم کو ٹنڈ کر کے ، گلے میں پھٹے پرانے جوتوں کا ہار ڈال کر پورے ملک میں اسے گھمائے گا تو وہ اس شخص کو بذات خود دس لاکھ روپے انعام دیں گے۔اس کے جواب میں سونونگم نے ٹوئیٹ کیا کہ ”آج دو بجے عالم حکیم نام کا یک مسلم شخص میرے گھر آئے گا اور مجھے گنجا کرے گا۔

Title: sonu nigam goes bald after a fatwa was issued against him by a maulavi | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )