بالی ووڈ اسٹارسلمان خان کے کہنے پر انارکلی آف آرامیں اداکاری کی: سورابھاسکر

ممبئی: بالی ووڈ میں اپنی سنجیدہ اداکاری کے لیے مشہور سورا بھاسکر کا کہنا ہے کہ انہوں نے سلمان خان کے کہنے پر فلم انارکلی آف آرا والی میں کام کیا ہے۔ صحافت کی دنیا سے فلم ہدایت کے میدان میں اترے اویناش داس کی ہدایت بنی پہلی فلم انارکلی آف آرا 24 مارچ کو ریلیز ہو رہی ہے۔ فلم میں سورا، سنجے مشرا، پنکج ترپاٹھی اور اشتیاق خان کے اہم کردار ہیں۔ فلم کی کہانی بھی اویناش داس نے لکھیہے۔
رانجھنا، تنوویڈس منو، تنو ویڈس منو ریٹرنس، پریم رتن دھن پایو اور’ نل بٹے سناٹا‘ میں اپنی ادا کاری کا لوہا منوا چکی سورا فلم انارکلی آف آراکو بے حد خاص مانتی ہیں۔ سورا نے کہا”میں اس فلم کو لے کر بہت پرجوش ہوں۔ جب سورج بڑجاتیا کی فلم ‘پریم رتن دھن پایو’ کی شوٹنگ چل رہی تھی، تبھی اس فلم کا آفر آیا تھا۔ اس وقت میں نے سلمان سر سے اس کے بارے میں مشورہ کیا تھا، تو انہوں نے مجھے مشورہ دیا کہ مجھے یہ جرات مندانہ کرداراداکرنا چاہئے۔’انارکلی آف آر‘بہار کے آراضلع کی ایک گلوکارہ ہے جوذومعنی گانے گاتی ہے۔
چیزیں تب بگڑ جاتی ہیں جب ایک دن انارکلی ایک طاقتور شخص کے ہاتھوں جنسی زیادتی کا شکار بنتی ہے۔ لیکن وہ ہارماننے کے بجائے اس کے خلاف جنگ شروع کر دیتی ہے۔“ بتایا جاتا ہے کہ انارکلی آف آرا کی کہانی ایک نوجوان عورت انارکلی پر مبنی ہے جو بہار کے دارالحکومت پٹنہ سے چالیس کلومیٹر دور آراشہر کی ایک دیسی گلوکارہ ہے جو میلوں -ٹھیلوں، شادی بیاہ اور مقامی تقریبات میں گاتی ہے۔

Title: salman says anarkali of aara swara bhaskar | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )