خود کو متعارف رکھنے کے لیے اشتہارات میں آنا بہت ضروری ہے:اداکارہ دشاپٹانی

ممبئی:ایم ایس دھونی دی انٹولڈ اسٹوری ‘اور کنگ فو یوگا جیسی فلموں میں کام کر چکی دشاکا کہنا ہے کہ تفریحی دنیا کے ستاروں کے لئے اشتہارات انتہائی ضروری ہیں جس سے ناظرین انہیں بھول نہ پائیں۔دشانے کہا کہ اشتہارات بہت ضروری ہیں۔
ایک فلم بننے میں کافی وقت لگتا ہے۔ اسے مکمل ہونے میں تقریباً ایک سال لگ جاتا ہے۔ اس درمیان آپ کو چھوٹے موٹے کام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے، جس سے لوگ آپ کاچہرہ نہ بھولیں۔“
دشا نےاپنی خوبصورتی کا راز بتاتے ہوئے کہا کہ میں سادگی میں یقین رکھتی ہوں۔ میں جلد کوصاف اورہائڈریٹ رکھتی ہوں۔ سونے سے پہلے ضروری ہے کہ چہرے سے میک اپ ہٹاکر، جلد کو صاف کر کےاسے ہائڈریٹکر یں۔ اعتماد سے بھرپور ہونا ہی خوبصورتی ہے۔“

Title: its important to work in advertising says disha patani | In Category: انٹرٹینمنٹ  ( entertainment )