انوراگ کشیپ بہترین اداکاری کرانا جانتے ہیں: نوازالدین صدیقی

ممبئی: بالی ووڈ کے جانے مانے اداکار نوازالدین صدیقی کا کہنا ہے کہ انوراگ کشیپ فنکاروں سے بہترین اداکاری کرانا جانتے ہیں۔ نواز نے انوراگ کشیپ کی ہدایت والی فلم ”رمن راگھو۔2“جو 24جون کو ریلز ہونے والی ہے میں ایک سیریل کلر کا کردار ادا کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار کو لے کر کافی مطمئن تھے کیونکہ کیمرے کے پیچھے انوراگ کشیپ تھے۔اس سے پہلے انہوں نے انوراگ کشیپ کی پہلی فلم ”بلیک فرائیڈے“ میں ایک چھوٹا سا کردار نبھایا تھا لیکن ”گینگس آف واسے پور 2“ میں انہوں نے ان کے ساتھ کام کرکے اپنا پہلا یادگار کردار ادا کیا۔
نواز الدین نے کہا کہ مجھے انوراگ پر بہت اعتماد ہے جب وہ کیمرے کے اس طرف ہوتے ہیں تو لگتا ہے کہ میں دنیا کا سرفہرست اداکاربن سکتا ہوں۔ وہ بھی مجھے اسی طرح تحفظ دیتے ہیں جو ایک اداکار اپنے ڈائرکٹر سے چاہتا ہے۔ میں ان کے ساتھ کی کیمسٹری تو بیان نہیں کرسکتا لیکن ہم گھنٹوں بغیر ایک لفظ بولے ایک ساتھ بیٹھ سکتے ہیں۔