کمینے فلم کے بعد راہ بھٹک گیا تھا: شاہد کپور

ممبئی:بالی ووڈ اداکار شاہد کپور کا کہنا ہے کہ فلم کمینے میں کام کرنے کے بعد وہ اپنی راہ بھٹک گئے تھے۔شاہد کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے ایک عرصہ ہو گیا ہے ان کا خیال ہے کہ”کمینے“ میں بااثر اداکاری کے بعد وہ اپنی راہ سے بھٹک گئے تھے۔ ان کی فلم ”اڑتا پنجاب“ حال ہی میں ریلیزہوئی ہے جو تیزی سے کامیابی کی جانب گامزن ہے۔
انہوں نے کہا “میں فلم کمینے کے بعد جس طرح میں راہ بھٹک گیا تھا فلم ”حیدر“ کے بعد وہی غلطی دوبارہ دوہرانا نہیں چاہتا تھا۔ فلم حیدر کے لئے جو عزت اور مدح سرائی ہوئی تھی اسی کی بنیاد پر میں بہتر سے بہتر کردار ادا کرنا چاہتا تھا اور مجھے خوشی ہے کہ اس کے لئے مجھے زیادہ طویل انتظار نہیں کرنا پڑا اور ”اڑتا پنجاب“ مل گئی۔
فلم کمینے میں کام کرنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ نوجوان نسل کچھ مختلف دیکھنا چاہتی ہے حالانکہ ہم نئے تجربے کرنے سے گھبراتے ہیں۔